پشاور، قطرپلٹ افرادکی گاڑی پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق راہگیر سمیت 4زخمی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر سے آنے والے افراد کی گاڑی پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود نزد باڑہ پل پر بیرون ملک سے آئے مسافروں کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ قطر سے آنے والے افراد کا تعلق پارا چنار سے تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں عارف ولد غلام حسین جاں بحق جب کہ اقتدار حسین ولد جواد حسین، عارف ولد نظر، محمدی حسین ولد علی غلام ساکنان پارہ چنار اور راہ گیر وحدت ولد مراد بازید خیل زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم جب کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوو_¿ں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک شدید زخمی شخص جانبر نہیں ہو سکا۔
فائرنگ، ایک جاں بحق