توہین عدالت کیس میں سی سی پی او لاہور نے جواب جمع کروا دیا
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ، سی سی پی او لاہور نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا ، جواب میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کے ملازم کو 18 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا،شریک ملزمان کے بیانات کی روشنی میں خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کیا گیا ،خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دہشت گردی عدالت کے جج سے لی، شامل تفتیش ہونے کے بعد تفتیشی نے ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا ،استدعا ہے کہ عدالت درخواست کو نمٹانے کا حکم دے۔
جواب جمع