راسخ،زارہ‘تحریم الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے حکومتی درخواست مسترد

   راسخ،زارہ‘تحریم الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے حکومتی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خاندان کے ارکان راسخ الٰہی،زارہ الٰہی اور تحریم الٰہی کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں ضمانت منسوخی کی حکومتی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی دو رکنی بنچ نے باور کرایا کہ پہلے اپ متعلقہ عدالت سے رجوع کریں ا یف آئی اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خاندان کے ارکان کی ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانت کی درخواستیں منظور کی ہیں حکومتی درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کے ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا دینے اور ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔ 

درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -