تھانہ پروآ پولیس کی سرچ آپریشن کے دوران کاروائیاں
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)تھانہ پروآ پولیس کی سرچ آپریشن کے دوران کاروائیاں، ڈکیت سمیت 13 ملزمان گرفتار،1کالا کوف، 1480گرام چرس،سرقہ شدہ رقم 30ہزار روپے،3 پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ہیں، تھانہ پروآ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پروآ سرکل نور حیدر خان ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے بدوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن بدنام زمانہ ڈکیت محمد نعیم ولد گل محمد قوم لوہار سکنہ رشید کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے یکضرب پسٹل30بور معہ ایمونیشن اورسرقہ شدہ رقم 30ہزار روپے برآمد،منشیات فروش عبدالجبار ولد شفیق قوم قریشی سکنہ درابن کے قبضہ سے 1480گرام چرس جبکہ سرچ کے دوران 1کالا کوف،پسٹل 2عدد،کارتوس مختلف بور 21عدد برآمد کرکے 3مشتبہ افراد رحمت اللہ،اشفاق اور محمد کاشف ساکنان ضلع مظفر گڑھ کو حراست میں لے لیا جبکہ اقدام قتل و لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں ملوث 10ملزمان محمد خلیل،اظہر شاہ،محمد طارق،لیاقت،نعمت اللہ،ظفر اقبال،غلام عباس،محمد اسلم اللہ وسایا اور محمد اکرم عدالت سے ضمانت کراکے تھانہ میں پیش ہوگئے۔