وزیراعلیٰ کے اعتمادکو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، طفیل انجم 

  وزیراعلیٰ کے اعتمادکو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، طفیل انجم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رستم (تحصیل رپورٹر) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی طفیل انجم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کے اعتماد کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، بطور معاون خصوصی جو بھی محکمے کی ذمہ داری سونپی گئی بطریق احسن چلانے کی کوشش کروں گا، حلقہ پی کے 55 کے زیادہ تر مسائل حل ہو چکے ہیں جو باقی ہیں ان کی فوری حل کے لئے اپنی کوشش جاری رکھوں گا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری ریڈ لائن ہے وزیراعلیٰ کی نگرانی میں ان کے رہائی کے لئے ہر حد تک جائیں گے جب تک ہمارا لیڈر جیل سے رہا نہیں ہوتے اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا معاون خصوصی ایم پی اے طفیل انجم نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی نگرانی میں صوبے کی ترقی و خوشخالی کے لئے کام کر رہا ہے عنقریب صوبہ خیبرپختونخوا مزید ترقی کریں گا، اس موقع پر پی کے 55 کے سینکڑوں کارکنان ان کے رہائشگاہ پر معاون خصوصی مقرر ہونے کی مبارکباد پیش کرنے کے لئے جوق در جوق آتے رہیں، کارکنوں کا کہنا تھا کہ یہ پورے حلقے کے عوام کے لئے نہایت خوشی کا موقع ہے کہ تین بار مسلسل کامیابی کے بعد ایم پی اے طفیل انجم پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مقرر ہو گئے جو پورے حلقہ کے لئے نیک شگون ہے