طلباء کی فیوچر پلاننگ کے حوالے سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت،آصف خان
جنوبی وزیرستان(نمائندہ خصوصی) نوجوانوں کی کیرئیر کونسلنگ اور طلباء کو فیوچر پلاننگ کے حوالے سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جنوبی وزیرستان اپر محمد فاروق،ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر سلیم جان کی خصوصی تعاون سے تحصیل سرویکئی کے علاقہ بروند میں کیرئیر کونسلنگ اور روشن مستقبل کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں نوجوانوں کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد فاروق نے کہا کہ نوجوانوں اور طلباء کے لئے کیرئیر کونسلنگ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اکثر نوجوان کیرئیر کے حوالے سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے مستقبل میں بہترین نتائج نہیں حاصل کر پاتے ہیں۔ محمد فاروق نے کہا کہ ایم پی اے آصف محسود اور ڈی سی سلیم جان نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت طریقے سے استعمال کرنا ضروری ہے.