اسٹینڈرڈ چارٹرڈکے زیر اہتمام تیسری سالانہ عالمی شریعہ مجلس کا انعقاد

    اسٹینڈرڈ چارٹرڈکے زیر اہتمام تیسری سالانہ عالمی شریعہ مجلس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے زیر اہتمام عالمی شریعہ مجلس منعقد ہوئی۔ اسلامی مالیاتی صنعت میں ایسی مجلس کے انعقاد کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی تھی۔ ہائبرڈ   ایونٹ کے طور پر منعقد ہونے والی اِس پر وقار مجلس  میں  عالمی سطح کے  شریعہ اسکالرز نے شرکت کی اور اسلامی مالیات: ایک بہتر مستقبل کے لیے تبدیلی کے موضوع پر دلچسپ گفتگو کی۔عالمی شریعہ مجلس ایسے مناسب وقت پر منعقد ہوئی ہے جب چند روز قبل پاکستان کی پارلیمان نے ایک تاریخی آئینی ترمیمی بل منظور کیا ہے جس میں یکم جنوری،2028سے قبل روایتی سے اسلامی بینکاری کی طرف مکمل منتقلی  قرار پائی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں اسلامی بینکاری کے قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانا ہے۔اس موقع پر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان شیخ،نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ عالمی شریعہ مجلس میں ممتاز اسکالرز، مفکرین اور صنعت کے ماہرین کی میزبانی کرنا اور ان سے بات چیت کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آج کی مجلس  پاکستان کے لیے ایک اہم موقع پر ہوئی ہے جب ہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سنہ 2027 تک مکمل اسلامی مالیاتی نظام کی طرف منتقلی کے وژن کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ اس طرح کے معاملات  پاکستان کے لیے بہت  اہم ہیں کیونکہ یہ نہ صرف اسلامی بینکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ملک کو عالمی مالیاتی تبدیلی میں سب سے آگے رکھتے ہیں۔ صحیح فریم ورک اور مشترکہ کوششوں کے ساتھ، اسلامی فنانس مالیاتی شمولیت، معاشی لچک، پائیداری اور معاشرتی مساوات کو کم سے کم کر سکتا ہے۔