زکریا یونیورسٹی،ہاسٹلز کنٹینز کی نیلامی نہ کرنے سے لاکھوں کا نقصان

  زکریا یونیورسٹی،ہاسٹلز کنٹینز کی نیلامی نہ کرنے سے لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلوں کی کنٹینز کی نیلامی نہ کرنے سے لاکھوں روپے کا نقصان،آڈٹ اعتراضات سے بچنے کیلئے چار کی نیلامی آج کی جائے گی تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلوں کی کنٹینز کی نیلامی کرنے کے بجائے ٹیچرز خود چلانے لگے جس کی وجہ سے آکشن کی مد میں یونیورسٹی کو حاصل ہونے والی لاکھوں کی روپے کی آمد(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

نی سے محروم ہوگئی ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی مین کیمپس میں گرلز اور بوائز 17ہاسٹل ہیں جن میں 8ہزا ر سے زائد طلبا وطالبات رہائش پذیر ہیں ان طلبا کی کھانے پینے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اندر کنٹین اور میس موجو د ہیں جن  کے کرائے اور ٹھیکے کی مد میں 25لاکھ  روپے  سیزائدکی آمدنی ہوتی تھی  بعد ازں سینڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں یہ کنٹین اور میس ہال کونسل کے حوالے کردی گئیں کہ وہ پیپرا رولز کے مطابق ان کو مشتہر کرنے کے بعد پرائیویٹ ٹھیکدار سے چلائے  ان ٹھیکدار سے کرایہ وصول کیا جائے اور یہ ٹھیکدار اپنا فیول اور بجلی استعمال کریں گے مگر ایک سال گزرنے کے باوجود ان کنٹینز کو مشتہر نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے یونیورسٹی لاکھوں روپے سے محروم رہی ذرائع کاکہناہے کہ 2023-24 کے آڈٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تو ہال کونسل نے فوری طور پر چارکنٹین کی نیلامی کا اعلان کردیا جو آج ہوگی جن کنٹینز کی نیلامی آج ہوگی ان میں حمزہ ہال، مریم ہال، آمنہ ہال اور عائشہ ہال شامل ہیں جبکہ باقی 13ہاسلٹز کی نیلامی کا تاحال اعلان نہیں کیاگیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کنٹین کو خواتین ٹیچرز خووچلارہی ہیں اور کرائے اور بجلی کی مد میں کوئی ادائیگی بھی ہیں کررہی ہیں وائس چانسلر اس کا نوٹس لیں اور تمام ہاسٹلز کنٹین کی نیلامی کرائیں۔