فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن، جرمانے
ملتان،بوریوالا، ڈیرہ غازیخان (نیوزرپورٹر، تحصیل رپورٹر، بیورو رپورٹ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر بچوں کی پسندیدہ خوراک اور دیگر کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ اور جعل سازی کے خاتمے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب میں متحرک ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز طاہر سعید کی زیرنگرانی ملتان شہر میں مختلف فوڈ پروڈکشن یونٹس(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
کا معائنہ کیا گیا۔ معروف برانڈز کے نام سے ہیکنگ کرنے پر انڈسٹریل فیز 2 میں سنیکس یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ جعل سازی کرنے پر فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اسی طرح سٹوریج ایریا میں گندگی، آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر اڈہ بمب موڑ اور انڈسٹریل میں واقع 2 پاپڑ فیکٹریوں کو ڈیڑھ لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔ سوڈا واٹر کی تیاری میں مصنوعی اجزا کی ملاوٹ پائے جانے پر بیوریجز پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں لٹر ناقص مشروبات تلف کردی گئیں۔اس کے علاہ پانی کا سیمپل فیل ہونے پر باغ حسین چوک پیراں غائب روڈ پر واٹر پلانٹ کی بہتری تک پروڈکشن بند کی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ بچوں کی پسندیدہ خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی سنگین جرم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعل ساز مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کاغیر معیاری مصالحے جات فروخت کر نے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،520 کلو غیر معیاری مصالحے موقع پر تلف کر دیئے گئے،گودام مالکان کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد،پنجاب فوڈ اتھارٹی کیڈپٹی ڈائریکٹر لیہ وقار الحسن بودلہ کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے خدیجہ الکبرا اسٹریٹ لیہ میں کاروائی عمل میں لائی گئی بغیر لیبل کے مصالحوں کی پیکنگ کی جارہی تھی مصالحوں کے سیمپل فوڈ اتھارٹی کے معیار کے مطابق نہ پائے گئیمضر صحت مرچیں،ہلدی مختلف علاقوں میں کریانہ سٹور پر سپلائی کی جانی تھیں سینکڑوں کلو مصالحے تلف کر کے مالکان کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ساڑھے 4 من فنگس زدہ کیمیکل ملا پنیر برآمد کر کے تلف کر دیا۔تفصیل کے مطابق۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر ناقص خوراک کی تیاری و ترسیل کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل ڈائریکٹر آپریشنز ساوتھ زبیر احمد اعجاز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے نواحی گاوں 419 ای بی اور لنک کینال ملتان روڈ بوریوالا میں انسپکشن کے دوران مینوفیکچرنگ یونٹس سے بھاری مقدار میں فنگس زدہ اور بدبو دار پنیر برآمد کر لیا پنیر سے انسانی بال اور ذرات برآمد ہونے اور ایکسپائری کیمیکل کی موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی فوڈ آئٹمز اور سٹوریج ایریا میں مردہ حشرات بھی پائے گئے پیکنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار،نان لیبل پیکنگ میٹریل کی موجودگی پر سویٹس کنفیکشنری یونٹس سے برآمد ہونے والی غیر معیاری خوراک تلف کرکے فوڈ بزنس مالکان پر 1,1 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔