شک کا فائدہ، سات سالہ بچی سے مبینہ بد اخلاقی کیس میں ملوث تینوں ملزم بری
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس سید علی باقر نجفی اور جسٹس محمد وحید خان پر مشتمل ڈویژن (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
بینچ نے سات سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پربد اخلاقی کرنے اور اس کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمے میں 25 سال اور 14 14 سال سزا پانے والے تینوں ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔ مرکزی ملزم نذر حسین کی وکیل صائمہ کنول نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بچی کی بیان میں تضاد ہے اس نے بیان دیا کہ وہ سکول جارہی تھی جبکہ اس روز اتوار تھا وڈیو بنانے کی کہانی بھی درست نہیں کیونکہ موقعہ پر کوئی ایسا واش روم نہیں ہے جس میں وڈیو بنائی جاسکے اس کے علاہ فرینزک رپورٹ بھی منفی ہے۔اس کے علاہ مدعی اور ملزمان میں صلح ہونے کے بعد وہ اپنے بیانات سے منحرف ہوگئے ہیں۔