ملتان(خصو صی ر پورٹر) 9 مئی واقعات میں ملتان میں جلا گھیرﺅا اور توڑ پھوڑ کرنے پر علاقہ مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی ایم این اے ملک عامر ڈوگر پر فرد جرم عائد کر دی اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا، عامر ڈوگر کا صحت جرم سے انکارتفصیل کے مطابق 9 مئی واقعات میں ملتان میں جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کرنے کا معاملہ پر پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر جمعر(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
ات کو عدالت میں پیش ہوئے علاقہ مجسٹریٹ جج میڈم نوشین نے عامر ڈوگر پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت سات نومبر کو گواہوں کو طلب کر لیا ہے جبکہ ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے،بتایا گیا ہے ملک عامر ڈوگر کے خلاف تھانہ پرانی کوتوالی میں جلا گھیرا کا مقدمہ درج ہے عامر ڈوگر پر شہریوں کو مشتعل کرنے کی ترغیب دینے کا الزام ہے۔