آئینی تبدیلیوں سے معاشی سرگرمیاں میں تیزی آ گئی،شیر علی گورچانی 

  آئینی تبدیلیوں سے معاشی سرگرمیاں میں تیزی آ گئی،شیر علی گورچانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(نامہ نگار) صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ آئینی تبدیلیوں سے ملک میں استحکام ومعاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ معاشی ترقی کے لئے پالیسیوں کے تسلسل اور سیاسی استحکام ضروری ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے چین پاکستان کا اسٹرٹیجک شراکت اور مستقبل (بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت جاری ہے راجن پور کی ہر یونین کونسل کو ماڈل یونین بنائیں گے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی انڈس ہائی وے پر کام شروع کر دیا گیا ہے پنجاب حکومت خدمت میں مصروف ہے غریب یتیم بچیوں کی شادی کے لیے دھی رانی پروگرام پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منسٹر ہاس لاہور میں حاجی پور کی معروف کاروباری شخصیت فیروز خان گورکھانی بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں فیروز خان گورکھانی بلوچ نے صوبائی وزیر معدنیات کو یونین کونسل حاجی پور کے درینہ مسائل بارے آگاہ کیا۔