ملازمین کا میونسپل کارپوریشن ممتاز آباد آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا
ملتان(نیوزرپورٹر)میونسپل کارپوریشن ملتان کے ملازمین اور دیگر عہدیداران جن میں ایپکا یونٹس کے تمام ملازمین نے میونسپل کارپوریشن ملتان ممتاز آباد آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ ملازمین دشمن پالیسیوں اور ایپکا کا چارٹر آف ڈیمانڈ کی عدم منظوری پرایپکا پنجاب (بقیہ نمبر3صفحہ7پر)
کا اجلاس ملتان میونسپل کارپوریشن ملتان ممتاز آباد دفتر میں ہوا جس میں مرکزی صوبائی ڈویثرنل ضلعی قائدین نے شرکت کی۔قائدین نے میونسپل کارپوریشن ملتان ممتاز آباد دفتر کیسامنے اپنے جائز مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا جس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے گزارش کی گئی کہ ایپکا کا چارٹر آف ڈیمانڈ کی فوری منظوری کریں بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔لیوانکیشمنٹ کی بحالی 17 اے رولز کی بحالی، محکمہ تعلیم میں سکولوں کی نجکاری،ٹیوٹا ملازمین کی تنخواہ میں 15, 25 اضافہ،لیب اٹینڈنٹ اور کلاس فورملازمین کی اپگریڈ یشن محکمہ صحت کی سیٹوں کی بحالی،پبلک ہیلتھ ملازمین کی ریکوزیشن،محکمہ تعلیم اور جنگلات میں بلا جواز تبادلہ کی منسوخ،ایپکا کا پاپولیشن FWA،میونسپل کارپوریشنز و میونسپل کمیٹیوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بنانا نامنظور، ورک چارج ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ایپکا قیادت میں چیف ایگزیکٹیو ایپکا پاکستان رانا اقبال نون،مرکزی صدر ایپکا پاکستان چوہدری عابد بوٹا، صدر ایپکا ساتھ پنجاب مخدوم اظہر حسن گیلانی،جنرل سیکرٹری ایپکا ملتان ڈویژن ملتان کریم نواز خان،صدر ایپکا ملتان ڈویژن ملتان ارشاد حسین نقوی،رانا وجاہت صدر ایپکا شعبہ تعلیم،اجمل شاکر ہراج صدر ایپکا پیسٹی سائیڈ،چیئرمین ایپکا نشتر ہسپتال اشرف ساقی، را نعمان امجد نشتر ہسپتال ملتان،سوشل ویلفیئرسے رانا ناصر،سوشل ویلفیئر سیسید حسنین شاہ,صدر واسا رانا زاہد،مس فوزیہ سینئر صدر ایپکا پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ۔نادرہ خان پاپولیشن،مس رافیہ اظہر،سینئر نائب صدر میونسپل کارپوریشن زرتاشہ امیر میونسپل کارپوریشن مس خالدہ گیلانی میونسپل کارپوریشن اور دیگر رہنماؤں نے مظاہرے میں شرکت کی۔