لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو بحرالکاہل کے جزیرے سموآ کے دورے میں نشہ آور قہوہ پلایا گیا۔ ایسا کرنے کا بنیادی مقصد انہیں ماحول کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق تشویش سے آگاہ کرنا تھا تاکہ تدارک کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔
آج نیوز کے مطابق برطانوی بادشاہ سیموئن ہائی چیف بنائے گئے اور استقبالیہ تقریب میں نشہ آور قہوہ پیا۔ چارلس سوم نے قہوہ پینے کی روایتی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر شاہ چارلس سوم مقامی باشندوں میں گھرے ہوئے تھے۔ انہیں روایتی طور پر ہائی چیف بنایا گیا۔
برطانیہ کے بادشاہ آسٹریلیا اور سموآ کے گیارہ روزہ دورے پر ہیں۔ گزشتہ برس کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا بڑا غیر ملکی دورہ ہے۔ جزیرے کا یہ نشہ آور مشروب روایتی اہمیت کا حامل ہے۔
آسٹریلیا کے سابق نائب وزیرِاعظم 2022 میں مائیکرونیشیا کے ایک مقامی ریستوراں میں غلطی سے بہت زیادہ قہوہ پی گئے تھے اور اس کے نتیجے میں انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔ شاہ چارلس کو قہوہ ناریل کے خول میں پیش کیا گیا۔