ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) پولیس نے پاکستانی پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنے والے2 افغانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل" آج نیوز" کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی پولیس نے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑنے اور اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ۲افغان باشندوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق عظمت اللہ اور عظمت دین نامی افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 153A/504 اور 14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔