ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری خان آج اپنی شادی کی 33 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
ان 33سالوں کے دوران جہاں شاہ رخ نے ایک عام اداکار سے سپر سٹار بننے تک کا سفر طے کیا وہیں بالی وڈ کنگ کی ذاتی زندگی میں کئی اتار چڑھاو¿ دیکھنے میں آئے جن کا اعتراف شاہ رخ اپنے کئی انٹرویوز میں کرتے آئے ہیں۔
شاہ رخ اور گوری کی شادی کی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی میڈیا پر سپر سٹار کا گوری سے متعلق ایک اعترافی بیان شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بدتمیزیوں پر اہلیہ گوری کے رویے پر بات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں سلمان خان کے شو ’دس کا دم ‘ میں شاہ رخ خان شریک ہوئے تھے جس دوران انہوں نے اپنی اہلیہ گوری کی طرف سے ملنے والی سپورٹ پر بات کی تھی۔
شاہ رخ نے کہا تھا کہ ’جب بھی کوئی دوست غلطی کرے یا کوئی برا کام کرے تو اس کے پاس گوری جیسا ساتھی ہونا چاہئے، میں نے بہت سی غلطیاں کی ہیں، بدتمیزیاں کی ہیں، بہت گھٹیا پن کیا ہے لیکن گوری نے خاموش رہ کر میرا خیال رکھا ہے‘۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 25 اکتوبر 1991 کو ہندو مذہب کی روایت کے مطابق تقریب میں گوری چھبر سے شادی کی تھی، ان کے 3 بچے آریان خان، سہانا خان اور ابرام خان ہیں۔