پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

Oct 25, 2024 | 09:03 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین اورسیالکوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی محمدفیض نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ  نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں اورسی ایم انیشیٹو کی مسلسل مانیٹر نگ کا حکم دیا اورروٹی،آٹا اوردیگراشیاء ضروریہ کے نرخ میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاکہ پنجا ب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی اورآٹا سب سے سستا ہے۔روٹی اورآٹے کے نرخ میں کمی اوراستحکام کیلئے سیاسی اورانتظامی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرائس کنٹرول کا باقاعدہ نظام اورعلیٰحدہ محکمہ قائم کررہے ہیں۔ عوام کو مہنگائی کی وجہ سے پہنچنے والی معاشی تکلیف کا ازالہ ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔

ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں کے مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاح پراجیکٹ کو سراہا اورکاشتکاروں کے لیے تاریخی اقدامات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزیدخبریں