عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم جیل سے رہا

Oct 25, 2024 | 09:57 PM

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جہلم جیل سے رہا کردیاگیا۔
ڈسٹرکٹ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے استقبال کیا، جیل کے باہر پی ٹی آئی کی خواتین اور مرد بڑی تعداد میں جمع تھے۔
علیمہ خان اور عظمی خان کی فیملی کے لوگ بھی استقبال کے لئے پہنچ گئے تھے ،علیمہ خان کا بیٹا شہروز اور بہن نورین نیازی بھی جیل کے باہر موجود تھے
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے دونوں بہنوں کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔
دونوں روبکاریں 9 گھنٹے گزرنے کے بعد جہلم جیل پہنچی تھیں، پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر سکیورٹی کیلئے موجود تھی۔

مزیدخبریں