ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان آج بنگلہ دیش کو شکست دینے کیلئے فیورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان آج بنگلہ دیش کو شکست دینے کیلئے فیورٹ
 ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان آج بنگلہ دیش کو شکست دینے کیلئے فیورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہورہی ہیں یہ میچ پاکستان کے لئے اتنا زیادہ اہمیت کاحامل نہیں ہے جتنا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے لئے ہے کیونکہ پاکستان کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے تک پہنچ چکی ہے اور بنگلہ دیش کو اس مرحلے تک رسائی کے لئے آج پاکستان کو ایک بہت بڑے مارجن سے شکست دینے کی ضرورت ہے جو شائد ناممکن ہے بنگلہ دیش کو اگر اگلے مرحلے تک جانا ہے تو اس کو آج پاکستان کو کم از کم 36 رنز سے شکست دینا ہوگی اور اس موقع پر کم از کم پانچ اوورز باقی بھی ہونے چاہئیے بظاہر تو بنگلہ دیش کے لئے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اب تک جتنی مرتبہ بھی ٹی ٹونٹی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں ہیں پاکستان نے ہی کامیابی اپنے نام کی ہے اور آج کے میچ میں بھی پاکستان کی ٹیم جیت کے لئے فیورٹ ہے لیکن اس کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے لیکن پھر بھی جیت پاکستان کی ہی ہوگی نیوز ی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت نے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند کئے ہوئے ہیں او ر اس کا اس کو بہت فائدہ بھی ملے گا جبکہ سعید اجمل آج بنگلہ دیش کے خلاف بھی پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ خطرناک باﺅلر ثابت ہوں گے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے اس میچ کے لئے یقینی طور پر بہترین حکمت عملی طے کی ہوگی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا امید ہے کہ آج کے میچ میں بھی اس کو برقرار رکھا جائے گا پاکستان کی ٹیم میں اس وقت بہترین باﺅلرز اور بیٹسمین موجود ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم زیادہ تر بیٹنگ پر ہی انحصار کرے گی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے پاس ٹی ٹونٹی میچوں کا تجربہ بھی نہیں ہے آج پوری قوم پاکستان کو ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرتے دیکھے گی۔

مزید :

کالم -