فلموں میں ہیروئن کا کردارکرنا چاہتی ہوں‘حنا شاہین

فلموں میں ہیروئن کا کردارکرنا چاہتی ہوں‘حنا شاہین
فلموں میں ہیروئن کا کردارکرنا چاہتی ہوں‘حنا شاہین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) سٹیج اداکارہ حنا شاہین نے کہا ہے کہ میں فلموں میں ہیروئن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں اور جب بھی مجھے کسی معیاری فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ثابت کر دوں گی کہ سٹیج کے بعد فلموں میں بھی مجھ جیسا کوئی نہیں۔ ایک ملاقات کے دوران حنا شاہین نے کہا کہ میں نے سٹیج ڈراموں پر جتنا بھی کام کیا ہے مجھے اس پر فخر ہے اور میرا کوئی بھی اسٹیج ڈرامہ ایسا نہیں رہا جس کو فلاپ کہا جا سکے بلکہ میری وجہ سے بہت سے ڈراموں نے ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فلموں میں بھی کام کرنے کا شوق ہے اور چاہتی ہوں کہ کسی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کروں اور جب بھی کوئی ایسا موقع ملا تو ثابت کر دوں گی کہ فلموں کی بھی بہترین اداکارہ ہوں۔

مزید :

کلچر -