بالی ووڈ فلم برفی کو آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کرلیا گیا

بالی ووڈ فلم برفی کو آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کرلیا گیا
بالی ووڈ فلم برفی کو آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کرلیا گیا

  



ممبئی (نیٹ نیوز)میٹھی میٹھی برفی سب کو پسند آگئی۔ بالی ووڈ فلم برفی کو آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کرلیا گیا۔رنبیر کپور اور پریانکا چوپرا کی برفی نے کمال کردیا۔۔فلم میں چھ دن میں ساٹھ کروڑکابزنس کرکے چھکا لگا دیا۔ مرفی کی شرارتیں اور جھلمل کی کھلکھلاہٹیں۔ فلم میں جان ڈال گئیں۔ رنبیر کپور نے ایک بار پھر خود کو باکس آفس پر راک اسٹار ثابت کردیا۔فلم برفی نےریلیز ہوتے ہی سنیما گھروں پر اجارہ داری قائم کرلی۔ آسکرایوارڈزدو ہزار بارہ کا اعلان ہوا تو برفی نے بالی ووڈ کی سات فلموں کے ساتھ دوڑ لگا دی اور آخرکاربہترین غیر ملکی فلم کی کیٹیگری میں ونر ثابت ہوئی۔فلم نامزد تو ہوگئی لیکن رنبیر کپور دعاگو ہیں کہ برفی دنیا بھر میں چکھ لی جائے اور آسکرایوارڈ جیت لے۔اس سے قبل عامرخان کی فلملگان، رنگ دے بسنتی اور تارے زمین پر کو آسکر ایوارڈز میں شامل کیا گیا تھا۔ لیکن ایوارڈ کسی کا مقدر نہیں بنا۔

مزید : کلچر


loading...