ہم ٹی وی سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر”بڑی آپا “ مرکزی کردار زبیدہ

ہم ٹی وی سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر”بڑی آپا “ مرکزی کردار زبیدہ

  



لاہور(فلم رپورٹر) ہم ٹی وی سے ان دنوں کامیابی کے ساتھ آن ائیر”بڑی آپا “کا مرکزی کردار ”زبیدہ“ ہیں جو بنیادی طور پر ایک سخت اور حاکمانہ مزاج کی مالک ہیں۔ اُن کے شوہر فرحان بھی ان کے آگے کچھ بول نہیں پاتے‘ لیکن انہوں نے خفیہ طور پر ایک شادی کررکھی ہے ۔ان کی بیٹی شرمین بلند کو پسندکرتی ہے اور اس سے شادی کی خواہش مند ہے لیکن بڑی آپا اس شادی کے لئے تیار نہیں ہیں۔وہ بڑی آپا کو منانے کے لئے انکل غضنفر سے درخواست کرتی ہے کیوں کہ یہ وہ واحد شخص ہیں جن کی بات بڑی آپا مان لیتی ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ غضنفر اور بڑی آپا ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن بڑی آپا نے شادی کے لئے ایک خوشحال شخص کا انتخاب کیا۔بڑی آپا کے شوہر کی شادی کب تک خفیہ رہ پاتی ہے؟کیا شرمین اپنی پسند کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوپاتی ہے؟جاننے کے لئے دیکھئے ”بڑی آپا“۔اس ڈرامہ سیریل کی رائٹرسمیرہ فضل،ہدایت کار سیف ِ حسن اور پروڈیوسرمومنہ د ُرید ہیںاس پراجیکٹ کے نمایاں اداکاروں میںنعمان اعجاز‘ سویرا ندیم‘عائشہ خان‘ سعدیہ امام ‘ جبران ‘ انوشے عباسی اور مدیحہ رضوی شامل ہیں۔اس ڈرامے کے میڈیا کو آرڈینیٹر اسجد ہیں۔

مزید : کلچر