ٹی وی کی نسبت تھیٹر پر اداکار کر نا انتہائی مشکل ہے ‘آرزو

ٹی وی کی نسبت تھیٹر پر اداکار کر نا انتہائی مشکل ہے ‘آرزو

  



لاہور (این این آئی)فلم‘ ٹی وی اور اسٹیج کی اداکارہ آرزو نے کہا کہ ٹی وی کی نسبت تھیٹر پر اداکار ی کر نا انتہائی مشکل کام ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں ریکارڈنگ کے دوران اگر غلطی بھی ہو جا ئے تو اسکی ریکارڈنگ دوبارہ ہو جا تی ہے مگر اسٹیج پر لائیو پرفارم کر تے ہوئے غلطی کی کو ئی گنجا ئش نہیں ہو تی ‘ذرا سا غلط جملہ منہ سے نکل جا نے پر اداکار کیلئے مشکلا ت پیدا ہو جاتی ہیںاس لئے اسٹیج پر اداکار ی کر تے ہوئے بڑا محتا ط رہنا پڑتا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...