فلمی بحران دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے،ظاہر شاہ

فلمی بحران دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے،ظاہر شاہ

  



لاہور ( فلم رپورٹر) پنجابی فلموں کے معروف اداکار ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ آج بھی اگر ہدایت کار نیک نیتی اور منصوبہ بندی سے فلم بنانا چاہے تو 60سے65لاکھ روپے میںایک معیاری اور بہترین فلم بنائی جا سکتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈائریکٹر اسکرپٹ پر محنت کرے اور ہوم ورک کرکے سیٹ پر آئے دوسری طرف اداکار بھی وقت کی پابندی کرتے ہوئے اپنے کام محنت اور ایمانداری سے کریں ظاہر شاہ نے بتایا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں30برس سے زائد عرصہ ہو چلا ہے اورآج وہ فلم کا بحران فنکاروں ڈائریکٹرز اور دیگر فلمی لوگوں کی حالت دیکھ کر افسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی اچھی مناسب بجٹ کے ہمراہ فلم بنائی جاسکتی ہے۔ ظاہر شاہ ایورنیو اسٹوڈیو میں بات چیت کررہے تھے۔

مزید : کلچر


loading...