الیکشن لڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،بہار بیگم، کاشف محمود
لاہور ( فلم رپورٹر)اداکارہ بہار بیگم اور کاشف محمود نے سختی سے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ آئندہ ملکی الیکشن میں سیاست دان بن کر امیدوار بننا چاہتے ہیں۔البتہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہمدردی رکھنا ان کا جمہوری حق ہے۔ بہار بیگم نے کہا کہ الیکشن لڑنا ایک سخت محنت طلب کا م ہے اور میں اس حوالے سے قطعی کوئی ادارہ نہیں رکھتی ۔ مجھے افسوس ہے کہ لاہور کے ایک مقامی اخبار نے بغیر کسی تصدیق کے مجھ پر الیکشن امیدوار بننے کا الزام لگا دیا ۔
a