افتخار ٹھاکر نے حج پر جانے کی تیاری شروع کر دی

افتخار ٹھاکر نے حج پر جانے کی تیاری شروع کر دی

  



لاہور ( فلم رپورٹر)اداکار افتخار ٹھاکر نے اس برس بھی حج پر جانے کی تیاری شروع کر دی ۔ انہوں نے ایک ملاقات میں کہا کہ حکومت ہماری قومی ایئر لائن کو اس مرتبہ سختی سے کرپشن سے روکے وار حاجیوں کے کرایے میں خصوصی رعایت کا بھی اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت میں حج پرجانے والوں کو بھارتی حکومت کرایوں میں کمی سمیت دیگر بھرپور سہولتیں فراہم کرتی ہے مگر ہمارے ہاں اس کے برعکس سلوک ہوتاہے اور حاجیوں کو اخراجات کے علاوہ مکہ ، مدینہ میں حج کے حوالے سے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو مناسب بات نہیں ہے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس برس اگر حاجیوں کو بہتر سہولتیں مہیا کیں تو ہر حاجی بھرپور دعاو¿ں کے ہمراہ حکمرانوں کو نوازے گا۔

مزید : کلچر


loading...