کویتا کوشک نے بہترین اداکاری سے شائقین کے دل جیتے

کویتا کوشک نے بہترین اداکاری سے شائقین کے دل جیتے

  



ممبئی (نیٹ نیوز)چندر مکھی کا کردار کویتا کوشک کی مقبولیت میں اضافہ ہی کرتا چلا گیا۔یہ سب ٹی وی چینل کے مشہور پروگرام ایف آئی آر کی ایک پولیس افسر کا کردار تھا۔ اس کیریکٹر کی بدولت اداکارہ نے ناظرین کا جیتا اور ناقدین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اداکارہ کا شمار ان فن کاروں میں ہوتا ہے جنھیں ورسٹائل کہا جاتا ہے۔ باصلاحیت کویتا نے ٹیلی ویژن پر پروگرام ہوسٹ کرنے کا تجربہ بھی کیا اور ڈانس پرفارمینس بھی دی۔ اس کی پرفارمینس سے متاثر ہو کر بڑے پردے کے کرتا دھرتاں نے اسے سنیما پر چانس دیا، لیکن یہ سلسلہ طول نہ پکڑ سکا۔ بالاجی کے شو کتمب سے بہ طور اداکارہ اپنے کیریر کا آغاز کرنے والی اس اداکارہ کے کیریر اور نجی زندگی کے بارے میں یہ مضمون آپ کی دلچسپی کا باعث بنے گا۔ کویتا کوشک پر اعتماد اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی لڑکی ہے۔ پہلی مرتبہ اسے مونیکا ملہوترا کے روپ میں اسکرین پر نظر آنے کا موقع ملا اور اس کردار کے طفیل وہ ٹی وی کی مقبول سیریل کہانی گھرگھر کی میں منیاتا کا رول حاصل کرنے میں کام یاب ہوئی۔

مزید : کلچر


loading...