ڈرامہ سیریل ”میری بہن مایا“نے عوا م میںمقبولیت حاصل کرلی

ڈرامہ سیریل ”میری بہن مایا“نے عوا م میںمقبولیت حاصل کرلی
 ڈرامہ سیریل ”میری بہن مایا“نے عوا م میںمقبولیت حاصل کرلی

  



لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل کے لئے بنائی جانےا والی ڈرامہ سیریل ”میری بہن مایا“نے اپنی پہلی قسط سے ہی ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے ۔ ڈرامہ سیریل ”میری بہن مایا“میں جاوید شیخ ،نیلم منیر اور عینی جعفری کی اداکاری پورے بام عروج پر ہے۔اس میگا پراجیکٹ کی رائٹر حسینہ معین ہیں۔جبکہ اس کی ڈائریکشن کے فرائض افضل علی نے انجام دیئے ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ میں اس ڈرامے میں نیلم منیر اور عینی جعفری کے باپ کا کردار ادا کر رہا ہوں میں حسینہ معین کے سکرپٹ کی جتنی بھی تعریف کروں وہ کم ہے مجھے یقین ہے کہ یہ ڈرامہ سیریل کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

مزید : کلچر


loading...