ڈرامہ سیریل”محبت کی آخری کہانی“کی ریکارڈنگ اکتوبر میں ہوگی

ڈرامہ سیریل”محبت کی آخری کہانی“کی ریکارڈنگ اکتوبر میں ہوگی

  



لاہور(فلم رپورٹر)معمر رانا اور مہرین راحیل کی ڈرامہ سیریل”محبت کی آخری کہانی“کی ریکارڈنگ کا آغاز اکتوبر میں ہوگا ایور ریڈی پکچرز کے اس پراجیکٹ کو عبداللہ بادینی ڈائریکٹ کریں گے۔پروڈیوسر راحیل فریدی کی ڈرامہ سیریل”محبت کی آخری کہانی“کے دیگر نمایاں اداکاروں میں محسن گیلانی،شہر یار صدیقی اور ثمینہ احمد شامل ہیں۔اس ڈرامے کے رائٹر ظفر معراج ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے عبد اللہ بادینی نے بتایا کہ یہ نام ورکنگ ٹائٹل ہے آن ائیرجانے سے قبل اس کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔

مزید : کلچر


loading...