حسن عسکری کو فلم کی شوٹنگ کے آغاز میں پریشانی

حسن عسکری کو فلم کی شوٹنگ کے آغاز میں پریشانی

  



لاہور ( فلم رپورٹر)ہدایت کار حسن عسکری کو اپنی نئی اردو فلم ”داستان“ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے، تفصیلات کے مطابق ایورنیو اسٹوڈیو میں دو ماہ قبل فلم ”داستان“ کا افتتاح ہدایت کار سید نور کے ہاتھوں فلم کی شوٹنگ سے ہواتھا اور ہدایت کار حسن عسکری نے دعوی کیاتھا کہ فلم کی شوٹنگ رمضان المبارک کے ختم ہونے کے فوری بعد شروع کر دی جائے گی۔ اس سلسلے میں فلم کے فنکاروں معمر رانا، زریں ، شاہ میر شاہد خان اور دیگر فنکاروں کو معاوضوں کے حوالے سے اینڈوانس بھی ادا کردیاگیا۔ مگر فلم میں شامل پشتو فلموں کے ہیرو شاہد خان اور دیگر فنکاروں کی مصروفیات کی وجہ سے ”داستان‘ ادھوری چلی آرہی ہے اورحسن عسکری اس سلسلے میں سخت پریشان ہےں ذرائع کا کہناہے کہ عید الالضحیٰ کی پشتو فلموں کے مکمل ہونے کے بعد ہی فلم داستان کا آغاز ہو سکے گا۔

مزید : کلچر


loading...