بھارتی فلم”کمال دھمال مالا مال‘ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

بھارتی فلم”کمال دھمال مالا مال‘ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

  



لاہور(فلم رپورٹر) بھارتی کامیڈی فلم”کمال دھمال مالا مال “28ستمبر کو پاکستان میں عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔اس فلم کو پاکستان میں معروف تقسیم کر ادارہ ایور ریڈی پکچرز ریلیز کررہا ہے ڈائریکٹر پریا درشن کی اس فلم کے نمایاں اداکاروں میں نانا پاٹیکر ،اسرانی،پریش راول،آسن،سُریش،شکتی کپور اور اوم پُوری شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل پریا درشن ”کمال“”دھمال“اور ”مالا مال “جیسی سُپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔فلم کے حوالے سے ایور ریڈی پکچرز کے نمائندے انیس خان نے”پاکستان“کو بتایا کہ ”کمال دھمال مالا مال “بھی ایک ہٹ فلم ثابت ہوگی اس فلم میں وہ سب کچھ ہے جو فلم بین دیکھنا چاہتے ہیں۔یہ ڈائریکٹر پریا درشن کے ٹریک ریکارڈ کو مزید بہتر بنائے گی۔

مزید : کلچر


loading...