گلوکارہ شازیہ منظور کی بھارتی گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس

گلوکارہ شازیہ منظور کی بھارتی گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی بین الاقوامی شہرت کی حامل گلوکارہ شازیہ منظور نے گزشتہ روز شکاگو میں ہونے والے اپنے ایک ماہ کے امریکہ کے دورے کے آخری میوزیکل شو میں بھارتی گلوکاروں کے ساتھ پرفارم کیا۔شازیہ منظور کی پرفارمنس کے دوران پورا ہال مسلسل تالیوں سے گونجتا رہا فون پر”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے بتایا کہ مجھے اس دورے کی دعوت کہکشاں آرٹ کونسل کے روح رواں ڈاکٹر رضا مرزا نے دی تھی میرے تمام شوز کو سوچ سے زیادہ کامیابی حاصل ہوئی ہے شازیہ منظور نے بتایا کہ میں اپنا دورہ مکمل کرکے آج وطن واپس پہنچ جاﺅں گی مجھے جو دیار غیر میں بسنے والے ہم وطنوں نے جو پیار دیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔

مزید : کلچر


loading...