ورلڈکپ میچوں کے آغاز نے سینما گھروں اور تھیٹر ڈراموں کا بزنس ٹھنڈا کردیا
لاہور( فلم رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچوں کے آغاز نے سینما گھروں اور تھیٹر ڈراموں کا بزنس ٹھنڈا کردیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچ کو فنکاروں کی کثیر تعداد نے دیکھا اور بھرپور انجوائے کیا۔