عدنان سمیع کیساتھ گزرے لمحات کو بھولی نہیں ‘زیبا بختیار
لاہور(آئی اےن پی) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ عدنان سمیع کے ساتھ گزرے لمحات کو بھولی نہیں مگر ان پر بات کرنے کو دل نہیں چاہتا‘ جب وفا کے بدلے بے وفائی ملے تو انسان ٹوٹ کر رہ جاتا ہے‘ میں ماضی کو بھلا کر مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہوں جہاں مجھے سب کچھ نظر آ رہا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں زیبا بختیار نے کہا کہ اگر کسی انسان کے ساتھ ایک منٹ بھی زندگی کا وقت گزار لیا جائے تو اس کو بھلانا مشکل ہوجاتا ہے اور جہاں تک عدنان سمیع کا تعلق ہے تو ان کے ساتھ میرے گزرے ہوئے لمحات یاد گار اور تاریخی ہیں جن کو بھلانے کے باوجود بھی بھلا نہیں سکتی۔