شمالی کوریا کی ماہی گیر کشتیوں کی خلاف ورزیاں اشتعال دلاتی ہیں‘جنوبی کوریا

شمالی کوریا کی ماہی گیر کشتیوں کی خلاف ورزیاں اشتعال دلاتی ہیں‘جنوبی کوریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی ماہی گیر کشتیوں کی حالیہ سرحدی خلاف ورزیاں شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کو اشتعال دلانے کی ممکنہ کوششوں کا حصہ ہیں۔ گزشتہ جمعہ کو جنوبی کوریا کی بحریہ کے جہازوں نے شمالی کوریا کی 6ماہی گیر کشتیوں پر تنبیہی فائرنگ کی۔ ان کشتیوں نے متنازعہ یلوسمندری حدود پار کیں۔ حالیہ دنوں میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جنوبی کوریا نے ماہی گیرکشتیوں پر تنبیہی فائرنگ کرکے ان کو پیچھے دھکیلاگیا۔ مگر کسی بھی کشتی کو گولی نہیں لگی اور وہ آرام سے اپنے علاقے کی طرف واپس مڑ گئیں۔ شمالی کوریا نے کہا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے کسی بھی اچانک حملہ سے فوجی جذبات مشتعل ہوسکتے ہیں۔ جنوبی کوریا کی نوٹیفکیشن کے وزیر یووواک نے کہا کہ بہت سے جہاز کئی مرتبہ سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہیں جسے غلطی قرار دیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایسی غیر متوقع سرحدی خلاف ورزی شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سوچا سمجھا منصوبہ نہیں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -