بیلا روس ، عوام نے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپوزیشن کی اپیل مسترد کر دی

بیلا روس ، عوام نے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپوزیشن کی اپیل مسترد کر ...

  



منسک(اے پی پی) بیلا روس کے پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن کی طرف سے بائیکاٹ کی اپیل ناکام ہوگئی اور پولنگ میں ٹرن آﺅٹ 74.3فیصد رہا۔ صدر الیگزینڈر لوکا شنکو نے اپوزیشن کی اپیل کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوام نے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن کی سربراہ لیڈیا یرموستینا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 109ارکان کے چناﺅ کیلئے پولنگ مکمل ہوگئی ۔ جس میں ٹرن آﺅٹ 74.3فیصد رہا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان انتخابات میں اپوزیشن کا کوئی امیدوار بھی منتخب ہواہے تو انہوں نے کہا کہ ایسا مشکل لگتا ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...