چچنیا جنگ کے ماسٹر مائنڈ سابق روسی وزیر دفاع انتقال کر گئے

چچنیا جنگ کے ماسٹر مائنڈ سابق روسی وزیر دفاع انتقال کر گئے

  



ماسکو(اے پی پی)روس اور چچنیا کے درمیان خونریز جنگ کے ماسٹر مائنڈ سابق روسی وزیر دفاع پے ول سرگی وچ گروشیف انتقال کر گئے ۔ گروشیف کی عمر 64 برس تھی ان کا انتقال روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوا۔ وہ گذشتہ ماہ کی12تاریخ سے فوجی ہسپتال میں داخل تھے ۔ وہ 1992ءسے 1996ءتک روس کے وزیر دفاع رہے ۔ 1993میں ان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے صدر بورس یلسن نے چچنیا میں جنگجوﺅں کے خاتمے کیلئے پیش قدمی کی اجازت دی تھی۔ گروشیف نے چچنیا پر پہلے ٹینکوں اور بعد ازاں جنگی طیاروں سے حملہ کیا جس دوران ہزاروں افراد جن میں مہاجرین بھی شامل تھے لقمہ اجل بن گئے ۔ جنگ چچنیا ان کے عہدے کے خاتمے تک 1996ءتک جاری رہی تھی۔ انہیں 1996ءمیں وزارت دفاع سے ہٹائے جانے کے بعد ایک روسی فوجی پیداواری پلانٹ کیلئے ایڈوائزر مقرر کر کے سیاسی منظر نامے سے غائب کردیا گیا تھا۔   

مزید : عالمی منظر


loading...