تائیوان ، متنازعہ جزیروں کے معاملے پر جاپان مخالف ریلی نکالی گئی

تائیوان ، متنازعہ جزیروں کے معاملے پر جاپان مخالف ریلی نکالی گئی

  



 تائپی(آن لائن) تائیوان میں متنازعہ جزیروں کے معاملے پر جاپان مخالف ریلی نکالی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہزاروں تائیوانی مظاہرین نے دارالحکومت تائپی میں جاپانی تجارتی آفس کی عمارت کی جانب مارچ کیا ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر متنازعہ جزیروں کے حوالے سے جاپانی ملکیت کے دعوﺅں کیخلاف نعرے درج تھے ۔ دریں اثناءتائیوان کے ساٹھ سے زائد ماہی گیروں نے اپنی ماہی گیر کی زمین کے تحفظ کیلئے متنازعہ جزائر کی جانب ایک فلوریڈا میں مارچ کرنے کا اعلان کیا

مزید : عالمی منظر


loading...