بھارت،مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک، 20زخمی

بھارت،مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک، 20زخمی

  



نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کی مشرقی ریاست جھار کھنڈ میں مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک اور 20سے زائدزخمی ہو گئے ۔پیر کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ واقعہ ریاست کے شہر دیوگھر میں واقع ست سنگ آشرم میں پیش آیا۔ہلاک ہونے والے افراد میں8 خواتین شامل ہیں۔پیر کی صبح بھگدڑ کے وقت عبادت کے لیے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند جمع تھے۔عقیدت مند اس آشرم کے بانی ٹھاکر انوکل کی ایک سو پچسویں برسی کے حوالے سے جمع تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...