میکسیکو میں 7افراد کو قتل کر کے لاشیں جلا دی گئیں

میکسیکو میں 7افراد کو قتل کر کے لاشیں جلا دی گئیں

  



میکسیکو سٹی(اے پی پی) میکسیکو کی جنوب مغربی ریاست مشاوکن میں 7افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں ٹکڑے ٹکڑے کر کے جلا دی گئیں ۔ میکسیکو کے حکام کے مطابق نا معلوم افراد نے 7افراد کو قتل کرکے ان کی لاشوں کے تقریباً 70ٹکڑے کئے اور ان کو ایک ٹرک میں رکھ کر اس ٹرک کو آگ لگا دی ۔ پولیس حکام کے مطابق انہیں یہ ٹرک ریاست مشاﺅکن کی ہمسایہ ریاست جیلسکو سے ملحق سرحدی علاقے میں کھڑا ملا۔ واضح رہے کہ میکسیکو کے جنوب مغربی حصے میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروپوں کے ہاتھوں اس طرح کی وارداتیں عام ہیں۔ پولیس نے قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...