قزاخستان کے وزیر اعظم کریم ماسیموف مستعفی ہو گئے

قزاخستان کے وزیر اعظم کریم ماسیموف مستعفی ہو گئے

  



الماتے(اے پی پی) قزاخستان کے وزیر اعظم کریم ماسیموف مستعفی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق صدر کی طرف سے اپنی قریبی ساتھی اول نائب وزیر اعظم سریک احمدوف کی اس عہدہ پر تعیناتی کا امکان ہے۔ وہ 6سال تک اس عہدہ پر تعینات رہے۔ انہیں 47سال کی عمر میں جنوری 2007ءکو صدرنور سلطان نذر بایوف نے وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق قزاخ صدر نے کریم ماسیموف کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ ان کی استعفیٰ دینے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں لائی گئی۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں قزاخستان کو بدترین اقتصادی بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈال دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ قزاخستان میں مزید سیاسی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ سابق سویت بلاک میں روس کے بعد قزاخستان تیل کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے جس کی آبادی ایک کروڑ 67لاکھ ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...