فلپائن ‘سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر متعدد پروازیں منسوخ
منیلا(اے پی پی) فلپائن کے شمالی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سمندری طوفان جیلاواٹ کے باعث شمالی صوبوں سورسوگون اور سامار میں پروازیں منسوخ ہونے کے باعث 4ہزار مسافر ائیر پورٹس پر پھنس گئے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان میں چلنے والی ہواﺅں کی رفتار 140کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہے اور یہ ساحلی علاقوں سے تقریباً 2سو کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے ۔ سمندری طوفان کے باعث مغربی جزائر منڈاناﺅ اور وسایاس میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہے۔