پاکستانی نژاد خاتون ہادیہ تاجک ناروے کی وزیر ثقافت مقرر

پاکستانی نژاد خاتون ہادیہ تاجک ناروے کی وزیر ثقافت مقرر

  



اوسلو(اے پی پی)ناروے میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد ہادیہ تاجک کو وزیر ثقافت مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت اوسلو میں وزیر اعظم جینز اسٹولٹن نے اپنی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک مسلم خاتون ہادیہ تاجک کو وزیر ثقافت کا قلم دان سونپ دیا ۔ واضح رہے کہ ہادیہ تاجک پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں 29برس کی عمر میں اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ ہادیہ 2009ءکے عام انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمان منتخب ہوئی تھیں۔ ہادیہ کے وزیر منتخب ہونے پر نار وے کی مسلم کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...