بھارت کا جنگی بحری جہاز مرمت کے لیے روس پہنچ گیا

بھارت کا جنگی بحری جہاز مرمت کے لیے روس پہنچ گیا

  



ماسکو(اے پی پی) بھارت کا جنگی بحری جہاز مرمت کے لیے روس پہنچ گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیومش نامی روسی جہاز ساز کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا جنگی بحری جہاز وکرما وتیا مرمت کے لیے کمپنی میں پہنچ چکا ہے جس کے لیے ضروری پرزے خریدنے کے بعد ماہرین کی ٹیم مقرر کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کی مرمت کا کام 2013ءتک مکمل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مزکورہ جہاز کا سابق نام ایڈمرل گراشکوف ہے ۔

مزید : عالمی منظر