بھارتی صدر کے دورہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاﺅن کا اعلان

بھارتی صدر کے دورہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاﺅن کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(اے پی پی)کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی کے دورہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاﺅن کا اعلان کر دیا۔ بھارتی صدر کی جمعرات کو مقبوضہ کشمیر آمد متوقع ہے۔ سری نگر میں اپنی جماعت کے سینئر رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ بھارتی صدر کے دورہ کے موقع پر بھرپور ہڑتال کی جائے ۔

مزید :

عالمی منظر -