فرانس :وزیراعطم فرانسوا اولاند کی عوامی مقبولیت میں ریکارڈ کمی ہوگئی

فرانس :وزیراعطم فرانسوا اولاند کی عوامی مقبولیت میں ریکارڈ کمی ہوگئی

  



پیرس (اے پی پی) فرانس میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ اور اقتصادی بحالی میں سست روی کے باعث وزیراعطم فرانسوا اولاند کی عوامی مقبولیت میں ریکارڈ کمی ہوگئی۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ایک سروے رپورٹ کے مطابق صرف4 ماہ قبل اقتدار میں آنے والے وزیراعظم کی عوامی مقبولیت 54 فیصد تھی جو رواں ماہ11 فیصد کمی کے ساتھ43 فیصد رہ گئی۔ واضح رہے کہ فرانسوااولاند52 فیصد ووٹ لے کر گزشتہ سال 17 سال میں فرانس کے پہلے سوشلسٹ صدر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ملکی معیشت کی تیز رفتاری سے بحالی اور لاکھوں بے روزگار افراد کو روزگار دینے کے وعدے کئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...