جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب 10 فیصد سے بڑھانے کے لئے حکمت عملی مرتب

جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب 10 فیصد سے بڑھانے کے لئے حکمت عملی مرتب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب 10 فیصد سے بڑھانے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی۔ ایف بی آرکے سینئر ممبرٹیکس پالیسی اسرار رف کے مطابق رواں مالی سال ٹیکسوں کے ہدف کے حصول کے لئے مربوط پلان اور پالیسی تیار کی گئی ہے۔ جس کے تحت ایمنسٹی اسکیم ، ڈیوٹی ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن، بقایا جات کی ریکوری اور معیشت کو دستاویزی شکل میں ڈھالنے سمیت انتظامی اقدامات کے ذریعے 176 ارب دس کروڑ روپے کے ٹیکس حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی بجٹ میں لئے گئے ریوینیو میڑرز سے 33 ارب80 کروڑ روپے کے اضافی ٹیکس حاصل ہونگے۔ ان اقدامات کے ذریعے ایف بی آر رواں مالی سال جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب موجودہ نو اعشاریہ ایک سے دس سے بڑھا کر دس فیصد تک لیجانے میں کامیاب ہوجائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف 2381 ارب سے کم کر کے 2358 ارب کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

کامرس -