پی ایس او کا پہلا ایس او بی کارگو پی این ایس سی کا جہاز پہنچ گیا

پی ایس او کا پہلا ایس او بی کارگو پی این ایس سی کا جہاز پہنچ گیا

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) پی ایس او کا پہلا ایس او بی کارگو پی این ایس سی کے جہاز ایم ٹی لاہور پر کراچی کی بندرگاہ پورٹ قاسم پہنچ گیا۔ پی ایس او نے پی این ایس سی کے ذریعے فرنس آئل منگاکر تقریبا5 کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔ا س کامیاب آزمائشی کارگو کے بعد دونوں اداروں کے درمیان طویل المدتی معاہدے کا قومی امکان ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کاروبار کی سہولت فراہم کرتے ہوئے پی ایس او نے اپنا پہلا ایس او بی کارگو پی این ایس سی کے ذریعے منگایا جس کے تحت پی این ایس سی کا بحری جہاز ایم ٹی لاہور دبئی کی بندرگاہ فجیرہ سے71ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل لے کر کراچی کی بندرگاہ پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوچکا ہے۔ پی این ایس سی کے ترجمان کے مطابق اس آزمائشی کارگو کی کامیابی کے بعد معاہدے کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا ملکی زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...