برطانیہ؛ آئندہ چھ ماہ میں 4.3 ملین افراد نئی کاریں خریدیں گے

برطانیہ؛ آئندہ چھ ماہ میں 4.3 ملین افراد نئی کاریں خریدیں گے

  



لندن(آن لائن) برطانیہ میں 21 فیصد لوگ آئندہ چھ ماہ میں کار خریدنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایک سروے کے نتیجہ میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر اس تناسب کو قومی سطح پر دیکھا جائے تو کم از کم 4 .3 ملین افراد نئی کار خریدنا چاہتے ہیں۔ سینسبری بنک کے سروے چھ ماہ پہلے اسی نوعیت کے ایک سروے سے پتہ چلا تھا کہ صرف 18 فیصد لوگ نئی کار خریدنے کے خواہشمند تھے۔ خواتین کے مقابلے میں مرد نئی کار خریدنے کی زیادہ خواہش رکھتے ہیں اور ان میں مردوں کا تناسب 24 فیصد جب کہ خواتین کا تناسب 17 فیصد ہے۔

مزید : کامرس


loading...