راولپنڈی چیمبر کاٹیکس ایمنسٹی سکیم شروع کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم

راولپنڈی چیمبر کاٹیکس ایمنسٹی سکیم شروع کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید اختر بھٹی نے کہا ہے کہ راولپنڈی چیمبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم شروع کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہے اور محکمہ کی طرف سے ٹیکس کلیکشن میں اضافے کے ہر عمل کی تائید کرتا ہے بورڈ کو چاہیے کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے اور ٹیکس گزاروں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس ایمنسٹی سکیم اور اسطرح کے دیگر اقدامات اٹھائے تا کہ زیا دہ سے زیا دہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں تاجروں و صنعتکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر راجہ عامر اقبال ،نائب صدر چوہدری اقبال احمد ،سابق صدر نجم ریحان ، شیخ حفیظ اور دیگر اراکین چیمبر بھی موجود تھے۔جاوید اختر بھٹی نے کہا کہ ٹیکس ریشو میں اضافے سے ٹیکس گزاروں پر بوجھ بڑھے گا اور ٹیکس کلیکشن میں حسب منشاءنتائج حاصل کرنے میں دشواری پیش آسکتی ہے ،بورڈ کا چاہیے کہ وہ ٹیکس گزاروں کو سہولیات فراہم کرے اور ٹیکس ادائیگی کا آسان اور سہل طریقہ کار وضع کرے تا کہ لوگوں کوپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ٹیکس فارم کو سادہ اور آسان بنایا جائے تا کہ عام پڑھا لکھا فرد بھی آسانی سے فارم پر کر سکے اور ای -فائلنگ کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جائے۔کیو نکہ آخری تاریخوں میں سائٹ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا رہتا ہے ۔ صدر آر سی سی آئی نے امید ظاہر کی کہ ایمنسٹی سکیم کے تحت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور کاروباری برادری کو بھی حکومت کی اس سکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور ٹیکس نیٹ شامل ہو جانا چاہیے ، انہوںنے کہا کہ کاروباری برادری کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانا چاہیے حکومت اپنے فوکس کو دیگر پروفیشنلز تک بھی بڑھائے تا کہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

مزید : کامرس


loading...